دربار بابا گْرو نانک اور کرتار پور راہداری چار ماہ بعد یاتریوں کے لیے کھل گئے

30  جون‬‮  2020

شکر گڑھ (این این آئی)سرحدی علاقے شکرگڑھ میں دربار بابا گْرو نانک اور کرتار پور راہداری چار ماہ بعد یاتریوں کے لیے کھول دی گئی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرتارپور گوردوارہ میں داخلہ بند کیا گیا تھا جسے اب 4 ماہ بعد پیر کو کھولا گیا ہے۔یاتریوں کو سخت حفاظتی اقدامات اورکورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بعد داخل ہونے دیا گیا۔سردار گوبند سنگھ نے کہاکہ 4 ماہ بعد دربار اور کرتار پور راہداری

کھلنے پر پور ی سکھ قوم بہت خوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برسی میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ بھارت سرکار بھی سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت دے۔دربار بابا گرو نانک کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب بھی ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کرتار پور راہداری پر سکھ زائرین کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔پاکستان نے اپنی طرف سے 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے بھارت کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا تاہم بھارت نے کرتارپور راہداری کھولنے سے انکار کردیا تھا۔ سرحدی علاقے شکرگڑھ میں دربار بابا گْرو نانک اور کرتار پور راہداری چار ماہ بعد یاتریوں کے لیے کھول دی گئی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرتارپور گوردوارہ میں داخلہ بند کیا گیا تھا جسے اب 4 ماہ بعد پیر کو کھولا گیا ہے۔یاتریوں کو سخت حفاظتی اقدامات اورکورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بعد داخل ہونے دیا گیا۔سردار گوبند سنگھ نے کہاکہ 4 ماہ بعد دربار اور کرتار پور راہداری کھلنے پر پور ی سکھ قوم بہت خوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برسی میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…