منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے سلیکٹڈ کے سامنے خود کو عمران خان کے متبادل طور پر پیش کیا،شاہ محمود شیرو ہونے کا اعزاز کب پائیں گے؟ قادر پٹیل نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے سلیکٹڈ کے سامنے خود کو عمران خان کے متبادل طور پر پیش کیا اور جوش جذبات میں آکر قریشی صاحب نے خود کو عمران خان کا ٹائیگر مان لیا۔ ان کے اس عمل نے غوث بہاول ذکریا کے عقیدت مندوں کو شرمسار کیا ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ قوم اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ ٹائیگر کے بعد شاہ محمود قریشی عمران خان کے شیرو

ہونے کا کب اعزاز پائیں گے؟ قادر پٹیل نے کہا کہ تاریخ سیاسی دغا بازوں سے ایسا ہی بھیانک انتقام لیتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اس سے بڑھ کر اور کیا سیاسی سزا مل سکتی ہے کہ وہ آج مراد سعید کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی خارجی امور پر اپنی کوئی ایک کامیابی ہی بتائیں۔ تاریخ بتائے گی کہ نالائق وزیراعظم اور چاپلوس نااہل وزیر خارجہ کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…