بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

2018 میں آر ٹی ایس کا جھرلو پھرا، اقتدار ایسے شخص کو دیا گیا جس نے زندگی میں یونیں کونسل نہیں چلائی،احسن اقبال کی وزیراعظم عمران کیخلاف دھماکہ خیز باتیں

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس کا جھرلو پھرا، ملک کا اقتدار ایسے شخص کو دیا گیا جس نے زندگی میں یونیں کونسل نہیں چلائی،مافیا سے لڑتے لڑتے گورباچوف نے ملک کی معیشت کو گرادیا،جتنا ٹیکس عمران خان نے دیا اتنا ہی میں نے دیا ہے، حکومت ایوان کو دھوکہ دے رہی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ

آج پاکستان 72 سالہ تاریخ میں بدترین معاشی مشکلات کا مقابلہ کر رہا ہے،یہ مشکلات اس حکومت کی وجہ سے پیدا ہوئیں،ورلڈ بنک نے کہا تھا کہ پاکستان 6 فیصد کی گروتھ پر ترقی کرے گا،اس کی وجہ وہ اقتصادی گروتھ کا تسلسل تھا جو مسلم لیگ ن کے دور قائم تھا،2018 میں آر ٹی ایس کا جھرلو پھرا اور اس ملک کا اقتدار ایسے شخص کو دیا گیا جس نے زندگی میں یونیں کونسل نہیں چلائی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کا گروتھ ریٹ منفی میں ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ مافیا سے لڑتے لڑتے گورباچوف نے ملک کی معیشت کو گرادیا،آج پاکستان کو گورباچوف کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جتنا ٹیکس عمران خان نے دیا اتنا ہی میں نے دیا ہے،اس حکومت کے پاس وزیر خزانہ نہیں کہ وہ بجٹ ہی پیش کرسکے،حکومت اس ایوان سے دھوکہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشیر خزانہ نے خود اشارہ دے دیا ہے کہ مزید ضمنی بجٹ بھی آئیں گے،قرضوں کا جو جال اس بجٹ میں ڈالا گیا ہے وہ کبھی نہیں ہوا،پاکستان کی سیکیورٹی داؤ پر لگ گئی ہے،کوئی قوم ٹینکوں میزائلوں سے نہیں بچ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ جب ہماری حکومت گئی پیٹرول 72 ڈالر تھی،ہم 88روپے لٹر تیل دے رہے تھے،آج چالیس ڈالر بیرل اور یہ ہمیں سو روپے لٹر دے رہے ہیں،یہ تیل مافیا کو سپورٹ کرنے کے لئے ٹیکسز کو بڑھا رہے ہیں۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ آپ ورلڈ بنک سے بہت متاثر ہیں،وہ اچھے سوٹ پہنتے ہیں،تیل کے معاملے پر پروفیسر صاحب ڈالر کو روپے میں تبدیل کرنا پڑتا ہے،ہم نے تیل پر ٹیکس سترہ فیصد رکھا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…