جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ہارن بجائو حکمران جگائو،حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا گیا

datetime 29  جون‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے اپنے مطالبات کے حق میں ’’ ہارن بجائو حکمران جگائو ‘‘احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں زیرو پوائنٹ سے وزیر اعظم ہائوس کی طرف مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی و صوبائی قائدین کی

ویڈیو کانفرنس ہوئی ہے جس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاجی تحریک کا نام ’’ہارن بجائو حکمران جگائو ‘‘رکھا ہے اور تحریک کے دوران کورونا وائرس سے بچائو کے لئے مرتب کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔نعیم میر نے بتایا کہ تاجر اپنی گاڑیوں پر زیرو پوائنٹ اسلام آباد پہنچیں گے جہاں سے رخ وزیر اعظم ہائوس کی طرف کرینگے ۔اس دوران ہم ہیڈ لائٹس اور ییلو لائٹس آن کر کے اور بار بار ڈپر مار کر اور ہارن بجاتے وزیر اعظم پہنچیں گے جہاں زور زور سے بار بار ہارن بجائیں گے ۔ اس کا مقصد خواب غفلت میں سوئے حکمرانوں کو جگانا ہے ت تاکہ انہیں ہمارے مسائل کا اندازہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت سے بھرپور تعاون کیا اوراب جزوی لاک ڈائون ، محدو د ایام ، محدود اوقات کار کاروبار او ر اوپر سے ہوشربا مہنگائی یہ سب وہ عوامل ہیں جنہوں نے ہمیں مجبور کر دیا ہے ہم حکمرانوں کے دروازوں کے کھٹکھٹائیںاور انہیں نیند سے جگائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی ذات کا یا انفرادی مسئلہ نہیں بلکہ پوری تاجر برادری کا مسئلہ ہے ، ہم نے تازہ چارٹر آف ڈیمانڈ بھی تیار کر لیا ہے جسے وزیر اعظم ہائوس میں پیش کریں اورہماری کوشش ہو گی کہ ہم حکمرانوں کو جگائیں اور پھر سمجھائیں ۔آئندہ دو سے تین روز میں حتمی تاریخ اور وقت کا بھی بذریعہ پریس کانفرنس اعلان کیا جائے گا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…