بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کو عوام سے کوئی سروکار نہیں باہر پڑے اپنے سرمائے کی فکر ہے،پٹرول کی قیمت بڑھانے کو وفاقی وزیر حماد اظہر نے مجبوری قرار دیدیا

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی،انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں باہر پڑے اپنے سرمائے کی فکر ہے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا عالمی تشخص دوبارہ بحال کیا ہے جبکہ دونوں جماعتوں کی قیادتوں نے اپنے ادوار حکومت میں ملک کے تمام ادارے تباہ کئے۔اتوار کے روز وفاقی وز راء مراد سعید اور حماد اظہر کے

ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے اس ملک کے تمام اداروں کو اپنے دور حکومت میں تباہ کیا،انہیں غریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،دونوں جماعتوں کی قیادتوں نے اپنے اپنے کاروبار میں اضافہ،باہر جائیدادیں بنائیں اور باہر جاکر بیٹھ گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس ثابت قدمی سے اس وبا کے دوران حالات کو سنبھالا اور پاکستان کے عالمی تشخص کو دوبارہ بحال کیا ہے مخالفین سے ہضم نہیں ہورہا ہے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ بجٹ پر تنقید اپوزیشن کا حق ہے لیکن موجودہ حالات میں لوگوں کو اکسارہے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بجٹ کو مسترد کیا۔سمجھ سے بالاتر ہے کہ اپوزیشن بجٹ میں کس چیز کو رد کر رہی ہے۔حکومت نے تو کوئی نیا ٹیکس ہی نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک لاکھ 60ہزار گھرانوں کو امداد پہنچائی۔اپوزیشن اپنی عادات سے مجبور ہیں اور انہیں اپنے سرمائے کی فکر لگی ہوئی ہے،پٹرول کی قیمت تاریخ میں کبھی بھی اتنی تیزی سے نیچے نہیں گئی ہماری حکومت نے کمی کی ہے۔سیاسی پوائنٹ سکورنگ ملک میں روایت بن چکی ہے۔ماضی کی حکومتوں کی تباہ حال معیشت کو ہم نے ٹھیک کیا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اوپر گئی ہیں اس لئے پٹرول کی قیمت بڑھانا مجبوری تھی۔

پریس کانفرنس سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں جماعتیں ہمیشہ آپس میں نوراکشتی کھیلتی رہی ہیں اور اندر سے ان کے مفادات ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت سنبھالنے کے بعد عوامی مسائل کی ترجیحات کو اولیت دی ہے،وزیراعظم عمران خان نے ختم نبوت کے حوالے سے پوری دنیا کے سامنے بھرپور طریقے سے مؤقف پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو خود دار ملک بنایا

ہے،آج ہم سے کوئی ڈومور کا مطالبہ نہیں کرسکتا،عمران خان کے حلف لینے سے5روز قبل دنیا کے بڑے اخبار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان جلد دیوالیہ ہونے والے سات ممالک میں شامل ہو جائیگا لیکن اپوزیشن کو دکھ ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دیوالیہ ہونے سے بچایا۔تمام ادارے جو خسارے میں تھے ان کا خسارہ کم کیا ہے۔اداروں میں اصلاحات کرکے اب ادارے بہتری کی جانب جارہی ہیں۔مراد سعید نے مزیدکہا کہ پاکستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ تین ماہ پہلے کیا دنیا اس کی آج تقلید کر رہی ہے۔

اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے،انہوں نے تو پی آئی اے کے ساتھ سٹیل مل مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی2013ء میں480ارب روپے بغیر کسی آڈٹ کی آئی پی پیز کودئیے،ان کے ساتھ ایسے معاہدے کئے کہ ہم بجلی لیں یا نہ لیں لیکن پیسے دیتے رہیں گے،اتنی ایمرجنسی میں آئی پی پیز کو ادائیگیاںکرنے والا وزیرخزانہ آج اشتہاری ہے۔مراد سعید نے کہا کہ سندھ کی حالت زار کا جواب دینے کی بجائے حکومت پر تنقید انہیں زیب نہیں دیتی۔شہبازشریف کے ملازمین کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آتے تھے جبکہ کمیشن کا پیسہ سرکاری گاڑیوں میں جاتا تھا۔مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…