جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈائون کے مثبت اثرات،نئے کیسز میں حیرت انگیز کمی پاکستان بھر میں کرونا کے213کیسز رپورٹ ،کتنے علاقوں کو کھولنے کا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 231 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 995 ہوگئی جب کہ آج مزید 2 افراد کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4118 تک پہنچ گئی۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اب تک پنجاب میں کورونا سے 1673 اور سندھ میں 1269 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 922 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 122 ، بلوچستان میں 114، آزاد کشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 189 کیسز اور دو ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد12395 اور اموات 122 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 6532 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے آج اتوار کو کورونا کے مزید 24 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1027 اور اموات کی تعداد 28 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 465 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب سے گزشتہ روز کورونا کے مزید 2215 کیسز اور 44 ہلاکتیں سامنے آئی جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 74202 اور اموت 1673 تک جا پہنچی ہے۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 25162 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔اتوار کو سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1269 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2179 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 80446 تک جاپہنچی ہے۔

اس کے علاوہ آج مزید 1079 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 44523 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں اتوار کو کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 922 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ مہلک وائرس سے پشاور میں 5، بونیر، ہنگو اور چارسدہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔جبکہ دوسری جانب

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن 2 اور 3 کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج آنے کے بعد کھول دیا گیا۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے علاقوں میں سیکٹر جی نائن ٹو، تھری بھی شامل تھے جنہیں 13 جون کو سیل کیا گیا تھا۔لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آنے کے بعد ان دونوں علاقوں کو کھول دیا گیا ہے جب کہ کمرشل ایریا کراچی کمپنی کو 29 جون کی صبح کھولا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…