جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کے دن گنے جا چکے  غر یب عوام کی بدعا ئیں حکومت کو لے ڈوبیں گی ، رانا ثناء اللہ پھٹ پڑے

datetime 28  جون‬‮  2020 |

فیصل آباد (این این آئی)سابق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ نے کہا ہے کہ چور دروزے سے اقتدار میں آنے والوں کے دن گنے جا چکے ، غر یب عوام کی بدعا ئیں حکومت کو لے ڈوبیں گی ،نالائق ،نااہل اورچور حکومت تاریخی گند ڈال رہی ہے، آنے والی نسلوں کو دہائیوں تک گند کی صفائی کرنا پڑے گی سیاسی یتیم اپنی نالائقیوں نااہلیوں کا ملبہ پی پی پی مسلم لیگ (ن)پر ڈالنے کی بجائے

اپنے گریبان میں جھا نکیں ۔ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عوام کو بیروزگار ملکی معیشت تباہ کرنے والے چینی چور اپنے کرتوت کاگند پچھلے ادوار پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں ،پہلے ہسپتال اور اب لوگوں کی زندگیوں پہ سیاست صرف گندی ذہنیت کی حکومت ہی کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں نے رات کی تاریکی مین عوام پر شب خون مارا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہی رات اتنی نہیں بڑھیں جتنی گز شتہ روز بڑھی ہیں، حالیہ بڑھائی گئی قیمتوں سے ملک بھر میں مہنگا ئی کا ایک طوفان آئے گا۔ سابق وزیر نے کہاکہ کوویڈ19کے ستا ئے عوام چوری ڈکیتی کی وارداتیں کر یں گے ،لاء اینڈ آرڈر کے مسا ئل پیدا ہو نگے ،غریب عوام کی بدعائیں عمران نیازی کی حکومت کو لے ڈو بیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم اپنی نالائقیوں نااہلیوں کا ملبہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن)پر ڈالنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ نون لیگ ووٹ کو عزت دو کے بیا نیے پر قائم ہے اور کسی بھی صورت میںعوام کے ووٹ کی عزت بحال کروائیں گے ،ملک کے غیور اور غریب عوام کو تن تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…