پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، آپ کوچوڑیاں بھجوا رہی ہوں

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم افشاں لطیف نے بچیوں کی ساتھ مبینہ بدفعلی اور کائنات کے قتل کا نوٹس نہ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو چوڑیاں بھجوا دیں۔تفصیلات کے مطابق افشاں لطیف نے ایک نجی کورئیر سروس کے باہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

جس میں انہوں نے چوڑیوں کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے، ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ہیں، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، میں آپکو چوڑیاں بھجوانے پر مجبور ہوگئی ہوں کیونکہ آپ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور آپ پنجاب حکومت کے وزراء کو بچانے کیلئے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔افشاں لطیف نے چوڑیاں دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ اسی سلوک کے مستحق ہیں کہ یہ چوڑیاں پہن کر آرام سے گھر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔افشاں لطیف نے چوڑیوں کا ڈبہ وزیراعظم عمران خان کے پتے پر ارسال کردیا ، انہوں نے کورئیر کی سلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…