اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی 24نیوز نے تصدیق کیے بغیر وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاڑکانہ کے دوران ان کو دیے گئے ظہرانے میں 135 کھانے پیش کرنے سے متعلق جھوٹی خبر چلا دی، جس پر نجی ٹی وی کی جانب سے معافی مانگ لی گئی ، نجی ٹی وی چینل کا معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے نمائندے نے مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اس
انفارمیشن کو بغیر تصدیق کیے ہمارے پاس بھیج دی تھی، غیر تصدیق شدہ خبر نشر ہو نے پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی نے 17 جون کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاڑکانہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کو دیئے گئے ظہرانے میں 135 کھانے پیش کرنے کی خبر نشر کی تھی، جو کہ مبالغہ آرائی پر مبنی تھی، جس کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں تھا۔