اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر سے کورونا کے مزید 3696 کیسز اور 95 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 893 کیسز 27 ہلاکتیں، سندھ سے 1949 کیسز اور 38 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 437 کیسز 24 اموات، اسلام آباد 225 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان سے
145 کیسز ایک ہلاکت، آزاد کشمیر سے 41 کیسز اور 3 ہلاکتیں جبکہ گلگت بلتستان سے 6 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سے آج کورونا کے مزید 893 کیسز اور 27 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 72880 اور اموت 1656تک جا پہنچی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 21340 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 225 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12206 اور اموات 120 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 6529 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔