بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی مافیا کے بعدپٹرول مافیا جیت گیا اورحکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے علما ء مشائخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک بھر کے علما ء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما ء مشائخ فیڈریشن آف پا کستان نے پٹرول کی قلت اور گراں فروشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا،علما ء مشائخ فیڈریشن آف پا کستان کے ہنگامی اجلاس جس کی صدارت مر کزی چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے کی   اضافے کو مسترد کرتے کہا کہ

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین 33 فیصد اضافہ حکومتی سرپرستی میں چینی کے بعد پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیا گیا معیشت تباہ ترقی کی شرح صفر بیروزگاری اور بیماری یہ ہیریاست مدینہ؟ چینی مافیا کے بعدپٹرول مافیا جیت گیا اورحکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے جو بد ترین ناکامی کا بین ثبوت ہے حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اجلاس میں مرکزی صدر پیر غلام غوث محی الدین حسینی جانی شاہ ،  ، علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری ، خطیب اہلبیت علامہ محسن کاظم، علامہ ڈاکٹر مہربان مجددی نقشبندی ( ایڈوکیٹ)،علامہ پروفیسرضیاالدین، علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید ، پیر مفتی محمد فیض قادری ، علامہ ڈاکٹر محمود عالم عاصی ،مرشد احمد سفیان گورایا ایڈوکیٹ ، ایس مسرور ہاشمی ،علامہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ ضیاء الدین ،مفتی شہزاد مقصودی، ڈاکٹر فیاض شاہین ، مفتی عبد ا لصمد مقصودی، سید معین شاہ،حاجی جمیل،فیصل کھرل ،ندیم شہزاد،مصور اقبال ،احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ ،عامر ضیاء اور دیگر نے شرکت کیاجلاس میں اعلان کیا گیا کہ ملک بھر کے علما ء مشائخ   قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے قیمتوں میں اضافہ تب کیا گیا جب ملک میں پٹرول کی قلت ہے چینی مافیا کے بعدپٹرول مافیا جیت گیا اورحکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے جو بد ترین ناکامی کا بین ثبوت ہے حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،

علما ء مشائخ  نے کہا کہ جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی پٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے پہلے پٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کردیا عمران خان نے حکومت میں بیٹھے پیٹرول مافیا کو

فائدہ پہنچایا نام نہادوزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں جب پٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمت کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے پٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مہنگائی ضروری ہو گی یہی ریاست مدینہ ہے۔ علما ء مشائخ نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرایا ہے ایمپائر کی لائی گئی حکومت نے ناکامیوں کے تمام ریکاڑد توڑ دیئے ہیں انصافی

حکمران پیٹرول مافیا کے سامنے بے بس ہو گئے پٹرول مہنگا کرکے پورے ملک کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حکومت غریب عوام کا خون چوس رہی ہے تبدیلی کا خواب چکنا چور ہو گیا حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کاطوفان آئے گااورخدشہ ہے کہ کہیں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا نہ ہو جائے نام نہاد وزیر اعظم کو لانے والے ایمپائر ون کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…