جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

یوٹیلیٹی سٹوروں سے آٹا اور چینی غائب ،دالوں کی سپلائی بھی کئی دنوں سے معطل

datetime 26  جون‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) کراچی بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں سے آٹا اور چینی غائب ہو گئے جبکہ مختلف اقسام کی دالوں کی سپلائی بھی کئی دنوں سے معطل ہے جس کی وجہ سے صارفین نہ صرف سستی اشیاء کی خریداری سے محروم ہیں بلکہ رمضان میں فروخت کا ریکارڈ قائم کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آمدنی میں کمی کاخدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ

آئندہ ہفتے سے کراچی بھر میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی بھر کے95کے قریب یوٹیلیٹی اسٹوروں میں عید الفطر کے بعد سے آٹااور گذشتہ دو ہفتے سے چینی غائب ہے،بتایا جاتا ہے کہ شہر کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹوروں میں مختلف اقسام کی دالوں کی سپلائی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے کراچی کے یوٹیلیٹی اسٹورز اپنی افادیت کھوتے جا رہے ہیں اور صارفین سستے داموں اشیائے ضروریہ خریداری سے بھی محروم ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے نگراں بھی آٹا،چینی اور دالوں کی سپلائی کے حوالے سے صارفین کی رہنمائی کرنے سے قاصر ہیں یہی وجہ ہے کہ صارفین اور اسٹورز نگراں کے درمیان تکرار معمول بنتا چکا ہے بعض اوقات اشیائے ضروریہ کی فراہمی نہ ہونے سے صارفین مایوس لوٹ جاتے ہیں دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زونل منیجر ذوالفقار راحت نے اشیائے ضروریہ قلت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آٹا اور چینی کی کوئی قلت نہیں ،چینی کے ڈیلیوری آڈر مل گئے ہیں جبکہ آٹا کا ریکارڈیکجا کرنے کے بعد آٹے کے نئے آرڈر بھی موصول ہو گئے ہیں جس کے بعد آئندہ ہفتے پیر یا منگل سے شہر بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر آٹا ،چینی سمیت مختلف اقسام کی دالیں وافر مقدار میں موجود ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19کے بعد لاک ڈائون کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز بھی بندش کا شکار ہو گئے تھے تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹوروں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور فروخت کو یقینی بنانے کیلئے 6ماہ کی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے ہوئے ہیںجہاں سے بلا تعطل اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…