جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اچھی خبر سنا دی

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 5103ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1150 نئے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی جبکہ 27 مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 1205 ہوگئی ہے۔ وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ 5103 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1150 نئے مثبت کیسز کا پتہ چلا جوکہ 22 فیصد شرح بنتی ہے جوکہ

بلند ترین شرح میں سے ایک ہے اور ہمیں ماہرین، حکومت اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائین پر عمل کرتے ہوئے اسے کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 414248 ٹیسٹ کئے جاچکے ہے جس میں سندھ بھر میں 76318 کیسز کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 18.4 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ کے مطابق 27 مزید مریضوں کی وفات کے بعد اموات کی تعداد 1205 تک پہنچ گئی ہے جوکہ 1.5 فیصد شرح اموات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1252 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 41992 ہوگئی ہے جو 55 فیصد بحالی کا تناسب ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 33121 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 31668 گھروں میں، 78 قرنطینہ مراکز اور 1375 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 1150 نئے کیسوں میں سے 1050 کا تعلق کراچی سے ہے ان میں ضلع شرقی 322، ضلع جنوبی 300، ضلع غربی 143، ضلع وسطی 111، ضلع ملیر 88 اور ضلع کورنگی 86 شامل ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 22، جامشورو اور گھوٹکی 7-7، دادو 4، لاڑکانہ، سکھر اور ٹھٹھہ 3-3اور عمرکوٹ اور سانگھڑ 2-2اور شہید بینظیر آباد میں ایک نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کی عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت، ماہرین اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…