ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائر س کی روک تھام سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدامات مزید سخت کر دیئے

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائر س کی روک تھام کے لئے اقدامات مزید سخت کر دیئے ۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق دیار غیر جانے والے مسافروں کی کرونا اسکریننگ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،اتھارٹی کی جانب سے ائیرلائنز اور ائیرپورٹ مینجرز کو

نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ہدایات کے مطابق ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوتے وقت مسافروں کی کورونا اسکریننگ کی جائے،بیرون ملک جانے والے مسافروں کی چیک ان سے قبل بھی مکمل طبی جانچ ہو گی ، سی اے اے کے مطابق  بورڈنگ کارڈ کے اجرہ  سے قبل  بھی مسافروں کی جدید خود کار تھر مل اسکینر سے اسکریننگ کی جائے گی ۔مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانے کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے جائیں گے ،بورڈنگ سے قبل فائنل ڈیسک پر مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال اور ٹریولنگ ہسٹری سے متعلق پوچھا جائے گا،مشتبہ مسافروں کو  سفر کی اجازت نہین ہو گی اور نہ ہی جہاز میں  سوار ہونے دیا جائے گا ۔ اتھارٹی کے مطابق مسافروں سے 96گھنٹے قبل تک کا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی طلب کیا جانا زیر غور ہے،تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ائیرپورٹس پر اضافی عملے کی تعیناتی پر رضا مندی کا اظہار کر چکی ہے،ائیرپورٹس مینجر کی ہدایات کی روشنی میں اضافی عملے کو طلب کیا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…