جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے پر خواجہ آصف نےعمران خان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے ،اسامہ بن لادن سے متعلق کیا انکشاف کر دیا؟ جانئے

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت تنقید کی جس میں وزیر اعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا۔جمعرات کو خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا، اسامہ بن لادن دہشت گردی کو ہماری سرزمین پر لایا، وہ ایک دہشت گرد تھا

اور وزیراعظم عمران خان انہیں شہید کہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ وزیر اعظم کی تقریر میں تاریخ پر جو لکچر دیا اس کی تصحیح ضروری ہے،مغلیہ دور کی تاریخ انہوں نے غلط بیان کی،ہائوس کو ان پڑھ نہ سمجھیں ان کو معلوم ہے بھاشن اپنی جماعت کودیں ہمیں معلوم ہے،وزیر اعظم نے اعداوشمار بتائے کیا وہ ان کو کنٹینر پر یاد نہیں تھے،وزیر اعظم کی تقریر فرمائشی تقریر تھی ، ان کا ایک دوست ہے بچپن کا اس کو انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور مجھ میں سے ایک ہی نا اہل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اب ہم نے کرونا برآمد کرنا شروع کر دیا ہے آسٹریلیا کہہ رہاہے ہمارے ہاں پاکستان سے کورونا آیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو سیکورٹی کونسل میں مسلمان ممالک نے ووٹ دئیے،وزیر اعظم صاحب اب پانی سر سے گزر چکا ہے،دو سال میں اپوزیشن کے تعاون کرنے کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی۔ انہوںنے کہاکہ یہ سیاست چھوٹے شہروں کے قصبوں میں ہوتی ہے جو وزیر عظم کے دو سالوں میں کی ہے،اپوزیشن یہ سب کچھ برداشت کرے گی،وزیر اعظم خود کورونا ہے جو اس ملک سے چمٹ گیا ہے،یہ جو مرضی کر لیں لیکن قوم پر اترنے ولا عذاب ختم کرنا ہے تو ان سے جان چھڑانا ہو گی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اسمبلی اجلاس میں آ کر تاریخ کا لیکچر نہ دیں،وزیراعظم کی تقریر نہ ہوتی تو ہمیں بھی یہ کچھ کہنے کی ضرورت نہ پڑتی۔سینٹ کی سفارشات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ

سینٹ کی تجاویز دیکھی جائیں تو بجٹ مسترد کردیا گیا ہے،حکومت نے سگریٹ کی صنعت کو جو سبسڈی دی ہے وہ بڑی عجیب بات ہے،ٹیکس چوری کرنے والی تمباکو کی صنعت کو چوالیس ارب روپے کی جو سبسڈی دی ہے وہ واپس لی جائے،بجٹ میں وبا کے ماحول میں جو کچھ ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہے،تنخواہوں میں اس حد تک اضافہ ضرور ہو جتنی ایک سال میں مہنگائی ہوئی ہے،ادویات کی قیمتوں میں

دو سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے،قرضہ جاتی جانچ پڑتال پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھی جائے،صوبوں کے حصے میں گیارہ فیصد کمی کردی گئی ہے،قومی اسمبلی میں سینٹ کی سفارشات پیش کی جارہی ہیں۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ عوام کو ریلیف دیا جائے، چھوٹی گاڑیاں سستی ہونی چاہئیں،کاشتکار کا مستقبل بچانا چاھتے ہیں تو ٹڈی دل پر قابو پایا جائے،ٹیکسٹائل ملز کے لئے ٹیکسز میں کمی کی بھی

سینٹ نے سفارش کی ہے، اس کو تسلیم کیا جائے،قومی اسمبلی و سینٹ کے ملازمین کے لئے چھ اعزازیے منظور کئے جائیں۔حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہم بجٹ منظوری کے عمل سے گزر رہے ہیں لیکن وزارت خزانہ کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں،اس ایوان کو جھوٹی ہی سہی کچھ تو عزت تو دیں،قرضوں کے تمام معاھدے پارلیمنٹ کے سامنے زیربحث آنے چاہئیں،قرضے ملک کے غریب عوام کی بہتری کے لئے

استعمال کرنے چاہئیں،ہائیرایجوکیشن کمیشن کا بجٹ ایک سو ارب روپے تک بڑھایا جانا بہت ضروری ہے،ایوان کے سامنے نامکمل دستاویزات رکھی گئی ہیں،ٹیکس اکٹھے کرنے کا ہدف حقیقت پر مبنی ہونا چاہئے،آئیل کی بین الاقوامی پرائسز اتنی کم ہوئیں لیکن پٹرولیم لیوی میں آپ نے چار سو پچاس ارب روپے رکھے ہیں، آپ اڑھائی سو ارب کی لیوی کو دوگنا کیسے کریں گے،اس کا مطلب کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو بڑھاکر عوام پر بوجھ ڈالیں گے،ملک میں زرعی پیداوار میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے،

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…