اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

4بھارتی شہری دہشت گردی کی فہرست میں شامل ، پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان نے چار بھارتی شہریوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا، اقوام متحدہ کو اگاہ کر دیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ نے ملک میں بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ہے کہا کہ پاکستان نی2019ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 1267 کی سینکشن لسٹ کے تحت وینومادیو ڈونگارا ، اجے مستری ، گوبندا پٹنائک ، اور انگارا اپا جی نامی

چار بھارتی شہریوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔یہ بھارتی شہری ٹی ٹی پی ، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو مالی ، تکنیکی اور مادی مدد فراہم کرکے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی مالی اعانت ، سرپرستی اور منظم کر رہے تھے۔ترجمان نے کہا تاہم ہمیں مایوسی ہوئی جب پاکستان کی طرف سے وینومادھا ڈونگارا کو دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر اعتراض اٹھایا گیا۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ یو این ایس سی 1267 سینکشن کمیٹی دیگر تین بھارتی شہریوں کے ناموں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا معاملہ شفاف انداز میں زیر غورلائے گی۔ترجمان نے کہا کہ ہمارے پڑوس میں طویل تنازعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، بھارت نے پاکستان میں تخریب کاری اور بے گناہ لوگوں کو مارنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تربیت ، مالی اور مادی مدد فراہم کرکے پاکستان کے اندر دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بھارتی شہری اب مکمل استثنیٰ کے ساتھ بھارت میں مقیم ہیں جو پاکستان کے اس موقف کو ثابت کرتا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔  اقوام متحدہ کو اگاہ کر دیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ نے ملک میں بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ہے کہا کہ پاکستان نی2019ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 1267 کی سینکشن لسٹ کے تحت وینومادیو ڈونگارا ، اجے مستری ، گوبندا پٹنائک ، اور انگارا اپا جی نامی چار بھارتی شہریوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…