جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

فروغ نسیم کا ملک میں صدارتی نظام یا مارشل لالگانے کا بیان ، حکومت اب مزید چلتی دکھائی نہیں دے رہی، نثار کھوڑو کا دھماکہ خیز بیان

datetime 23  جون‬‮  2020 |

سکھر (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جامعات نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت اب مزید زیادہ دیر چلتی دکھائی نہیں دے رہی ہے اس کے ساتھی اب ساتھ چھوڑ رہے ہیں عمران خان سے ملک نہیں چل رہا تو وہ عوام کو موقعہ دیں کہ وہ دوبارہ بہتر فیصلہ کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آئی بی اے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ

عمران خان کے رویئے ملک کو بہتر انداز میں نہیں چلا سکے ہیں جووزیر اعظم صوبائی خود مختاری کے خلاف ہو وسائل کی تقسیم نہ کرنا چاہتا ہو تو اس سے ڈکٹیٹر کی بو آرہی ہے چاروں صوبے خوش رہیں گے تو ملک مضبوط رہے گا انہوں نے سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو فروغ تقسیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم کا ملک میں صدارتی نظام یا مارشل لالگانے کا بیان بہت کچھ کہتا ہے ان کا یہ بیان وزیر اعظم پر عدم اعتماد ہے حکومت کی کشتی اب ڈوب رہی ہے اور لوگ اس میں سے اتر رہے ہیں کیونکہ لوگ ڈوبتی کشتی میں لوگ سوار ہونے سے گھبراتے ہیں ابھی تو صرف اخترمینگل اور فروغ نسیم الگ ہوئے ہیں ابھی ہونا باقی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جہموری پارلیمانی نظام میں حالات سنبھالے نہ جاسکیں تو اس صورت میں آپشن ہوتا ہے کہ ملک میں انتخابات کراکر عوام کو بہتر فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے ان کے تو وزیر فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ پارٹی کو اندرونی اختلافات کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے ہم تو عمران خان کو کہتے ہیں زمین پر آؤ آسمان پر اڑنے کے دن اب چلیگئے ہیں وہ ہمارے لاک ڈاؤن پر تنقیدکرتے تھے مگر اب جب صورتحال دیکھی ہے تو اسمارٹ لاک ڈاو ¿ن کررہے ہیں مگر اب اس کا کیا فائدہ جب چڑیاں چک گئی ہیں کھیت حکومت کے بغیر سوچ سمجھ کر کیے گئے فیصلوں کا عوام پر برا اثر پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ نثار صدیقی کی خدمات کبھی بھلائی نہیں جاسکتی ہیں اور ہم ان کو یاد کرتے رہیں گے جو لوگ اپنے نقش چھوڑ جاتے ہیں انہیں بھلایا نہیں جاسکتا سکھر آئی بی اے کے نئے وائس چانسلر کی تقرری میرٹ کے مطابق ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…