جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

’’آپ دونوں تو وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اس میں کیا شک ہے‘‘ وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کی تفصیلات سامنے آگئیں ، کابینہ میں بھی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے انٹرویو پر گرما گرم بحث ہوئی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فواد چوہدری کے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو پر وفاقی وزراء اسد عمر اور شاہ محمود

نے اعتراض اٹھایا اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے انتہائی غیر ذمہ داری دکھائی ہے۔اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے پورا انٹرویو سُن لیں، انٹرویو کے دوران سہیل وڑائچ نے تجزیے کے لیے کہا تھا، یہ میرا تجزیہ ہے کہ جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی نے تحریک انصاف میں سیاسی عناصر کو نقصان پہنچایا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو مزید بات کرنے سے روک دیا اور کہا کابینہ ارکان گفتگو میں احتیاط اور اتحاد قائم رکھیں۔ دوران اجلاس ایک موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا بھی اسد عمر اور شاہ محمود قریشی پر برس پڑے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  آپ دونوں تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، اس میں کیا شک ہے؟ آپ کی لڑائی سے حکومت کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے ساتھی وزراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں ‘سب اچھا ‘کی رپورٹ دی جاتی ہے جب کہ کارکردگی کچھ اور ہے۔ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو بھی مزید بات کرنے سے روک دیا اور وزراء کو 6 ماہ میں کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشیران اور معاونین خصوصی سے دہری شہریت کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔  وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فواد چوہدری کے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو پر وفاقی وزراء اسد عمر اور شاہ محمود نے اعتراض اٹھایا اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے انتہائی غیر ذمہ داری دکھائی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…