بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

22 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر، وزیراعظم نے سخت احکامات جاری کر دیے

datetime 23  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے 22 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت کو 22 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ اب تک نئی تجارتی پالیسی نہیں لاسکی ۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت تجارت کو پالیسی جون کے آخر تک منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا

کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزارت تجارت متحرک ہوگئی جس کے بعد نئی تجارتی پالیسی رواں ہفتے کے آخر تک اقتصادی رابطی کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کی منظوری کیبعد پالیسی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے 2015 میں 3 سال کیلئے تجارتی پالیسی متعارف کی تھی۔عبد الرزاق داؤد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ہیں جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…