ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف تباہی کا شکار ہو چکی ، عوام آئندہ انتخابات میں بہت برا سلوک کرینگے ،وفاقی وزراء ہوا میں اڑ رہے ہیں، بیوروکریسی ہمیں دفاتر میں گھاس تک نہیں ڈالتی، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے حکومت اور پارٹی کا کچا چٹھا کھول دیا

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف زوال اور تباہی کا شکار ہو چکی ہے ، عوام آئندہ انتخابات میں بہت برا سلوک کریں گے ، تمام معاملات اور اختیارات پر بیورو کریسی حاوی ہو چکی ہے،بیوروکریسی ہمیں دفاتر میں گھاس تک نہیں ڈالتی، جہانگیرترین سچے آدمی ہیں، بیوروکریسی نے سازش کے تحت عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف پھوٹ ڈالی،

وزیراعظم عمران خان کے ارد گرد مفاد پرستوں اور لٹیروں کا گروہ جلد بریف کیس اٹھا کر بیرون ملک فرارہو جائیگا، وفاقی وزراء ہوا میں اڑ رہے ہیں جب زمین پر آئیں گے تو عوام کی محبت کا پتہ چل جائیگا ۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں لوگوں کو پٹرول نہیں مل رہا ، پاکستان میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود اس کی شدید قلت ہے اوراس کے ذمہ دار غیر منتخب لوگ ہیں جن کو وزیراعظم عمران خان نے تعینات کررکھا ہے ، موٹروے بنے ہوئے آٹھ ماہ ہو چکے ہیں لیکن سکھر تک پورے موٹرے پر پٹرول پمپ اور کوئی ریسٹورنٹ موجود نہیں ، گندم کا 800 روپے کا تھیلا دینے کا دعوی کرنیوالے 1800 روپے میں عوام کو آٹے کا تھیلا دے رہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کے سامنے غلط بیانی کی جارہی ہے ان تک درست حقائق نہیں پہنچائے جارہے ، حکومت کی کسی چیز پر گرفت نہیں ہے غیر منتخب افراد حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی بریف کیس اٹھا کر بیرون ملک چلے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کا سامنا تو ہم عوامی نمائندے کرتے ہیں ، کرپشن کا خاتمہ کرنے کا دعوی کرنیوالی جماعت کے حکومت میں آنے سے قبل جو کام دس ہزار روپے میں ہوتا تھا اب وہ 30ہزار روپے میں ہوتا ہے ، کرپشن تین گنا بڑھ چکی ہے ، پاکستان بننے سے لے کر آج تک کبھی بیورو کریسی اتنی حاوی نہیں تھی جتنی اب ہو چکی ہے ، میں نے وزیراعظم عمران خان سے سیاسی لوگوں اور بیوروکریسی کے

اختیارات کے درمیان توازن پیدا کرنے کی درخواست کی تھی لیکن تمام معاملات اور اختیارات پر بیورو کریسی حاوی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کی بات سوفیصد درست ہے ، انٹرویو کی دیگر باتیں تو ٹھیک ہیں لیکن جہانگیرترین کے اسد عمر کو فارغ کروانے والے معاملے سے میرا اختلاف ہے کیونکہ جہانگیرترین تین باراس بات کی تردید کرچکے ہیں ۔ جہانگیرترین سچے آدمی ہیں اگر ان کا کوئی کردار ہوتا تو وہ تردید نہ کرتے ۔

راجہ ریاض نے شکوہ کیا کہ عمران ان سے ملاقات کرنا کافی مشکل کام ہے ، ان سے ملاقات کرنے والے جو بھی ہیں بات کرتے ہیں وزیراعظم اسے اپنے حساب اور زاویے سے دیکھتے ہیں ، سیاسی لوگوں کی باتیں سن کر وہ سمجھتے ہیں کہ شاید کوئی ذاتی مفاد ہے ، عمران خان نے 22سالہ جدوجہد کے بعد حکومت حاصل کی لیکن اب ان کی جماعت زوال اور تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ ہم صرف تحریک انصاف کے مفاد میں بات کرتے ہیں ، بدقسمتی

سے ان کے ارد گرد مفاد پرستوں اورلیٹروں کا گروہ ہے جس نے انہیں گھیر رکھا ہے ۔ راجہ ریاض نے کہاکہ جہانگیرترین کا چینی بحران میں کوئی کردار نہیں ہے بیوروکریسی نے سازش کے ذریعے عمران خان اور ان کے دیرینہ قیمتی ساتھی کے درمیان اختلافات پیدا کروائے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں ہماری تذلیل ہوتی ہے ، دفاتر میں بیوروکریسی ہمیں گھاس نہیں ڈالتی ، جبکہ وزراء تو ارکان اسمبلی کو انسان ہی نہیں سمجھتے ، لوگوں کو ملنے اوراسمبلی

میں جانے کا دل نہیں کرتا ، احساس پروگرام میں کیش تقسیم کے دوران اپنے حلقوں میں ایم این اے اور ایم پی اے کو نہیں جانے دیا جاتا ۔عوام تحریک انصاف کی حکومت سے ناراض ہے ، موجودہ وزراء میں سے اکثر لوگ آئندہ الیکشن نہیں لڑیں گے ، فی الحال یہ لوگ اونچی ہوائوں میں اڑ رہے ہیں جب زمین پر آئیں گے تو انہیں پتہ چلے گا کہ عوام سے ان کا کتنا رشتہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس کے دوران فیصل واوڈا قابو سے باہر ہو گئے اور اتنے جذباتی تھے کہ انہیں دوسرے کمرے میں لے جانا پڑا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…