جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نوجوان حکومت سے سخت مایوس ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ بزدار کی کوئی نہیں سنتا، حکومتی اراکین اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے لگ گئے

datetime 23  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض مزاری نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کی مہم چلائی ،نئے صوبے کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں رکھا گیا،نوجوانوں کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ مایوس ہوگئے ہیں،جنوبی پنجاب بلوچستان کی طرح انتہائی پسماندہ ہے،گیس پورے ملک میں پہنچ گئی

لیکن جنوبی پنجاب قدرتی گیس سے محروم ہے، یو اے ای حکومت نے ہمیں ہسپتال بنا کر دیا،ہمارے علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں، ہمارے علاقے میں لائن لاسز کے نام پر لوڈ شیڈنگ نے برا حال کر دی،چند روز پہلے ریاض پیرزادہ نے چولہستان کے جس مسئلے کی نشاندہی کی تھی ہمارا بھی وہی مسئلہ ہے ، ملی بھگت کرکے غیر آباد زمین کو الاٹ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کو روکا جائے ورنہ وہاں کے مقامی دس بارہ ہزار خاندان کہاں جائیں گے، ہمارے علاقے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال سنگین ہو چکی ہے، وزیر اعلیٰ بزدار کو بھی آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، امن و امان کے معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے بھی بات ہو ہوئی ہے لگتا ہے وزیر اعلی کی بھی بات نہیں سنی جا رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم بدمعاش اور چور اچکوں کو پناہ دیتے ہیں اور اس پر ہماری کردار کشی کی جاتی ہے جب سے موجودہ حکومت بنی اس وقت سے چار آئی جیز تبدیل ہو چکے تمام سے ملا ہوں لیکن کسی نے ایک نہ سنی، میرے علاقہ کچہ میں 300پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں اور ان سے پوچھا جائے کہ ایک بھی ڈاکو پکڑا ہے یا ویسے قوم کے پیسوں پر مفت کی روٹیاں توڑی جا رہی ہیں۔  ریاض مزاری نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کی مہم چلائی ،نئے صوبے کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں رکھا گیا،نوجوانوں کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ مایوس ہوگئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…