بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور سمیت پنجاب کے مزید 33 مقامات سیل کرنے کی منظوری

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سمارٹ لاک ڈائون کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مزید 33 مقامات سیل کرنے کی منظوری دے دی گئی، لاہور میں 8 مقامات کو سیل کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں پنجاب کے مزید 33 مقامات سیل کرے کا فیصلہ ہوا۔

جواد رفیق نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے۔ذرائع کے مطابق گلبرگ، ماڈل ٹان، ڈی ایچ اے، گلشن راوی کو بند کرنے پر اتفاق، فیصل ٹان، گارڈن ٹان، اندرون شہر والڈ سٹی کو مکمل بند کیا جائے گا۔ان علاقوں سے 3 ہزار 613 مریض رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں 96 ہزار 229 گھر اور 2 لاکھ 33 ہزار خاندان رہائش پذیر ہیں۔ ڈی ایچ اے میں 1403 مریض سامنے آئے جہاں 22 ہزار 405 گھر اور 44 ہزار 810 فیملیز رہائش پذیر ہیں۔گلبرگ کے تمام بلاکس سے 736 کنفرم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جہاں 19 ہزار 363 گھر، 46 ہزار 471 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ گلبرگ کی آبادی 2 لاکھ 50 ہزار 943 افراد پر مشتمل ہے۔ماڈل ٹائون میں 659 کنفرم کورونا کیسز سامنے آئے جہاں 6 ہزار 876 گھر، 15 ہزار 127 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ ماڈل ٹان کی آبادی 93 ہزار 778 افراد پر مشتمل ہے۔اسی طرح فیصل ٹائون میں کورونا کے 188 کیسز رپورٹ ہوئے جہاں 6 ہزار 699 گھر اور 15 ہزار 407 فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ فیصل ٹائون کی آبادی 67 ہزار 791 افراد پر مشتمل ہے۔

گارڈن ٹائون میں 238 مریض سامنے آئے جہاں 8 ہزار 95 گھر اور 17 ہزار فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ گارڈن ٹان کی آبادی 83 ہزار 307 افراد پر مشتمل ہے۔گلشن راوی میں 212 مریض سامنے آئے جہاں 7 ہزار 842 گھر اور 19 ہزار 605 فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ گلشن راوی کی آبادی 72 ہزار 315 افراد پر مشتمل ہے۔والڈ سٹی میں 170 مریض رپورٹ ہوئے جہاں 24 ہزار 948 گھر اور 74 ہزار 844 فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ والڈ سٹی کی آبادی 2 لاکھ 99 ہزار 276 افراد پر مشتمل ہے۔اندرون شہر کی اکبر منڈی اور شاہ عالم مارکیٹ کھلی رہے گی۔ اعظم مارکیٹ، رنگ محل و دیگربازاروں کو بند کرنے بارے چیف سیکرٹری اور کمشنر اجازت دیں گے۔مکمل لاک ڈان ہونے والے علاقوں میں شاپنگ مالز اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…