جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارے کا بجٹ ہے جس کے بعد مہنگائی کا طو فان آئے گا،سراج الحق کی حقیقت پر مبنی باتیں

datetime 20  جون‬‮  2020 |

خانیوال(این این آئی)امیر جما عت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ مو جودہ حکومت عوام کو مسائل حل مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے مو جودہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جو عوام دشمن بجٹ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال میںجماعت کے مرکزی رہنماء چوہدری عزیز لطیف کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا نما ئندوںاور جمات اسلام کے کارکنان و ضلعی ذمہ داران سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نہ تو حلیف جما عتوں ،مسلم لیگ (ق) ،ایم کیو ایم، اختر مینگل کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی اس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ئوںسے مشاورت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارے کا بجٹ ہے جس کے بعد مہنگائی کا طو فان آئے گا اور غریب اور مہنگائی میں پیسے ہوئی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام ،تنخواہ دار طبقے اور پینشنرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ سینٹر سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی اور دھوکہ جنوبی پنجاب کے ساتھ کیا کیا کوئی حکومتی وعدہ پورا نہیں ۔ حکومت کے پاس عوام کی بھلائی کے لیے نہ تو بجٹ ہے اور نہ ہی وہ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہیاور کوئی بھی چیز حکومت کے کنڑول میں نہیں آئے روز اٹھنے والے سیکنڈلز حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔قبل ازیں امیر جما عت اسلامی سینٹر سراج الحق نے خانیوال میں سابق ڈپٹی امیرجما عت اسلامی پنجاب و صوبائی انچارج جماعت اسلامی ٹریننگ پنجاب چو ہدری عزیر لطیف کی وفات پر ان کے اہل خانہ سیان کے گھر تعزیت کی اور مر حوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چو ہدری عزیر لطیف نے اپنی زندگی ملک نظام اسلام کے نفاذ اور جماعت اسلامی کے لیے وقف کر رکھی تھی انہیں اور جمات اسلامی کواس پر ناز ہے ۔انہوں نے مزیید کہا کہ عزیر لطیف نے نا صرف خود

قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی بسر کی بلکہ اپنی اولاد کی تربیت بھی قرآن و سنت کی روشنی میں کی۔ انہوںنے کہا کہ ان کی نیک اولاد خاص کر ان کے بیٹے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے جن کی وہ خدا کی راہ میں بھلائی کے کاموںبہترین تربیت کرکے گئے ۔انہوں نے اس موقع پر مو جود افراد کو بھی کہا کہ عزیر لطیف کی زندگی ان کے لیے مشعل راہ ہے جو اپنے نیک اعمال لے کر رخصت ہوئے ہیںوہ بھی ان کے نقش قدم پر چل کر مخلوق خدا کی خد مت کریں۔ اس موقع پر ضلعی امیر ہارون الرشید نظامی ایڈووکیٹ ،میاں فرخ الرحمن کمبوہ ،راو ارتفاع اللہ ضیاء ،اسماعیل تاج،محمد معاویہ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…