اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

باہمت اور فرش شناس لوگ ہمارا قیمتی سرمایہ، ڈاکٹر نے کورونا مریضوں کیلئے شاندار کام کرکے تمام ڈاکٹرز کیلئے مثال قائم کر دی

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف پھیلا ہوا ہے اور اس سے اموات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ بعض لوگ تو صرف کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، حتیٰ کہ اس سے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی فرنٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے متاثر ہے۔ پاکستان میں ڈاکٹرز اور دیگر پیرامیڈیکل سٹاف کورونا کے مریضوں کی خدمت میں مصروف ہے

لیکن بعض علاقوں میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا رہی ہے جو اپنے پیشے سے مخلص ہیں اور انسانیت کا درد رکھتے ہیں وہ ڈاکٹر تو دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں ایک ڈاکٹر آکسیجن سلنڈر اٹھا کر سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں، یہ ڈاکٹر سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ڈاکٹر نور الحیات خان (ایف سی پی ایس، ایف آر سی پی ایس ”یو کے“) ہیں۔ یہ باہمت ڈاکٹر آکسیجن کا سلنڈر خود اٹھا کر لا رہے ہیں تاکہ آکسیجن سلنڈر وافر مقدار میں موجود ہوں اور کورونا سے متاثرہ مریض کے علاج میں کوئی رکاوٹ نہ آ سکے۔ اللہ پاک ایسے باہمت، فرض شناس اور خدمت گزار ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو اپنی حفاظت میں رکھیں، کیونکہ ایسے لوگ ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کے خلاف کراچی کے نجی اسپتالوں کی کارکردگی پر محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے17نجی اسپتالوں میں 1075 مریض داخل ہوئے جن میں سے 240 جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق17میں سے 12 نجی اسپتالوں میں 343 مریض صحتیاب ہوئے، کراچی کے 13 نجی اسپتالوں میں ابھی بھی 492 مریض داخل ہیں۔نجی اسپتالوں میں داخل 307 مریضوں کی حالت بہتر ہے جبکہ 64 افراد آئی سی یو اور 20 وینٹی لیٹر پر ہیں۔حکام محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متعلق نجی اسپتالوں کی کارکردگی رپورٹ 24 گھنٹے پہلے وزیراعلی سندھ کو پیش کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…