پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

خود ہی کہہ کر اپنا تبادلہ کرا لیں اگرمیں ۔۔۔ صوبائی وزیر صمصام بخاری کی ڈی ڈی او ایچ رینالہ خورد کو دھمکی آمیز کال سوشل میڈیا پروائرل

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے صوبائی وزیر صمصام بخاری کی ڈی ڈی او ایچ رینالہ خورد کو دھمکی آمیز کال کی ریکارڈنگ لیک ۔تفصیلات کے مطابق لیک آڈیو کال میں سنا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر احسان الٰہی کو فون کر کے ایک مریض کی لاش لواحقین کو دینے کا کہہ رہے ہیں ۔

جس پر ڈاکٹر احسان نے یہ کہہ کر منع کر دیا ہے کہ مریض میں کورونا کا شک موجود ہے اس لئے ابھی لاش حوالے نہیں کر سکتے۔تاہم اس پر صوبائی وزیر صمصام بخاری آگ بگولہ ہو گئے اور ڈاکٹر احسان الٰہی کو کہنے لگے کہ وہ خود ہی کہہ کر اپنا تبادلہ کہیں اور کرا لیں کیونکہ اگر صمصام بخاری نے ان کا تبادلہ کرایا تو وہ یاد رکھیں گے۔بات کرتے ہوئے صمصام بخاری کے لہجے میں غصے کی شدت کو دیکھا گیا ہے کیونکہ ڈاکٹر نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔صمصام بخاری نے آڈیو کال کے دوران بار بار کوشش کی کہ کسی طرح لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے تا کہ وہ تدفین کر سکیں لیکن ڈاکٹر احسان الٰہی ان کی باتوں میں نہ آئے اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کرتے رہے۔ تا ہم ڈاکٹر احسان الٰہی اپنے موقف کی حمایت میں صمصام بخاری سے کہتے ہیں کہ وہ عجیب بات کر رہے ہیں جس پر صمصام بخاری جھاڑ پلاتے ہوئے ان سے اپنے الفاظ واپس لینے کا کہتے ہوئے زور دیتے ہیں کہ ڈی ڈی او ایچ بحث مت کرے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…