اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

جسٹس فائز عیسی ٰ کیس،غیر آئینی، غیر قانونی، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ریفرنس، صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جمعیت علماء اسلام (ف)، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، میر حاصل خان بزنجو کی نیشنل پارٹی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کو جاری مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ غیر آئینی،

غیر قانونی، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنانے والے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں۔ بیان میں کہاگیاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسے فی الفور بند کیا جائے،ایک معزز جج کے خلاف بدنیتی پر مبنی بے بنیاد ریفرنس بنا کر اعلی عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،ریفرنس دراصل اعلی عدلیہ کا بازو مروڑنے اوراسے دباو میں لانے کی مذموم کوشش تھی،اپنے فیصلے کے ذریعے دستو ر وقانون کی حکمرانی کی سربلندی اوراس کی حفاظت پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بیان میں کہاگیاکہ ملک بھر کی وکلاء برادری کو مبارک پیش کرتے ہیں، ان کے اتحاد اور عزم کے سامنے فسطائی سوچ ڈھیر ہوگئی، بیان میں کہاگیاکہ پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز کو ان کے شاندار کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وکلا برادری نے ایک بارپھر ایک نازک موڑ پر تاریخی کردار ادا کیا ہے،آج سچائی،ایمانداری، قانون و انصاف کی حکمرانی اور اتحاد کی جیت ہوئی ہے،عدلیہ کے خلاف سازش ناکام اور عمران خان کی ذہنیت سامنے آگئی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومتی بدنیتی بے نقاب کر دی ہے،موجودہ حکومت کی ناکامیوں کی طویل فہرست میں آج ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔  مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ غیر آئینی، غیر قانونی، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنانے والے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں۔ بیان میں کہاگیاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…