بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم کے سبسڈی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی غائب

datetime 19  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی غائب ہوگئے جس کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگی خریداری پر مجبور ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مالی مشکلات کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج دیا تھا اور پیکج کے تحت آٹے،چینی سمیت 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے اور چینی

کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم سبسڈی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی ہی غائب ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے بھی آٹے اور چینی کی قلت کا اعتراف کرلیا ۔منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سے گندم کی خریداری آئندہ 2 دن تک ممکن ہو جائے گی اور آئندہ چند دن میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…