بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ملک میں سمارٹ لاک ڈائون کی بجائے 4 ہفتوں کا مکمل کرفیو لگایا جائے،دھماکہ خیز مطالبہ

datetime 18  جون‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور ملک کے ممتاز صنعتکار سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی ہٹ دھرمی اور نالائقی کی وجہ سے پوری قوم کورونا وائرس کی وباء میں پھنس گئی ہے اگر پہلے 2 ماہ میں 15 اور 3 ہفتوں کا لاک ڈائون کیا جاتا تو آج یوں لوگ نہ مر رہے ہوتے ۔ ملک میں سمارٹ لاک ڈائون کی بجائے 4 ہفتوں کا مکمل کرفیو لگایا جائے۔

کورونا وباء کے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی موت کا ذمہ داراور گنہگار سلیکٹڈ وزیراعظم ہے ۔عمران نیازی اپنی مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار عوام کو ٹھہرا رہے ہیں ۔ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کا پھیلائو حکومت کی نااہلی ہے ۔ معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ایک بیان میں ملک کے سینئر پارلیمنٹرین ٗ سینیٹ آف پاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر اور ملک کے ممتاز صنعتکار سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ گذشتہ 30 سالوں سے پاکستان میں نام نہاد جمہوری حکومتوں میں بھی اتنا نااہل اور عقل سے عاری وزیراعظم نہیں دیکھا ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے زبردستی کورونا پھیلایا اور کورونا کے پھیلائو کوروکنے کے لئے عوام اور ڈاکٹروں کی کوششوں کو سبوتاژ کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس وباء کے پہلے ہی دن سے سلیکٹڈ وزیراعظم نے گھٹنے ٹھیک دیئے تھے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبہ کے باوجود لاک ڈائون نہیں کیاجس سے کورونا بڑی تیزی سے پھیلا اور اب ہر پاکستانی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی اور نہ ہی ٹڈی دل کا ۔ انہوں نے کہاکہ حیرت ہے کہ آخر وفاقی حکومت کس چیز کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی جواب دیں کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وباء کو روکنے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے

اور یہاں شرح اموات سب سے زیادہ کیوں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسد عمر کو وزارت دی گئی لیکن وہ سیاست کی الف ب سے بھی واقف نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے گذشتہ سال بجٹ سیشن میں اپنے خطاب میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ٹڈی دل آرہا ہے اس پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیںیہ اُن کا ویژن تھا جسے نااہل عمران خان نے نظر انداز کیااور اب پورا ملک ٹڈی دل کے حملوں سے متاثر ہو رہا ہے۔سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہاکہ عوام پر زبردستی مسلط ہونیوالے سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے اور اب بھی وہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے سنجیدہاقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر22 کروڑ سے زائد عوام کا ایک فرد بھی کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ نہیں رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…