اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

او چور بیٹھو ، مراد سعید نے جب خواجہ آصف اور اپوزیشن اراکین کو یہ کہا تو ایوان میں ہنگامہ برپا ہو گیا ، گالم گلوچ ، سخت جملوں کا تبادلہ

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی بجٹ پر بحث جاری رہی، اس دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید اوراپوزیشن کے درمیان تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس کو وقتی طور پر ملتوی کردیا گیا۔مراد سعید کی جانب سے خواجہ آصف کو جھوٹا اور اپوزیشن اراکین کو ’’او چور بیٹھو‘‘کہا گیاجس پرایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا، گالم گلوچ ہوئی،

سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔مرادسعید کاخطاب شروع ہوتے ہی بلاول بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے تمام ارکان ایوان سے چلے گئے ۔منگل کوقومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا وزرا سے کچھ بیانات منسوب کیے گئے کہ بھارت سلامتی کونسل کا ممبر بن جائے تو قیامت نہیں آئیگی،اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بات کی گئی۔خواجہ آصف کے نکتہ اعتراض کو جھوٹا کہنے پر اپوزیشن نے مراد سعید کیخلاف احتجاج کیا ۔ مراد سعید نے گفتگو شروع کی تو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج شروع کردیا گیا۔مراد سعید نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یہاں سے کوئی اٹھے اور دھمکیاں دی جائیں۔مراد سعید کے خطاب پر شور شرابا شروع ہو گیا اور اپوزیشن، حکومتی اراکین میں بحث چھڑ گئی۔ قاسم سوری نے کہا کہ میں کسی کی دھمکی میں نہیں آؤں گا اور ہاؤس قانون کے مطابق چلے گا۔سپیکر نے مسلم لیگ ن کے رانا تنویر کو گفتگو کی اجازت دی لیکن حکومتی اراکین خصوصاً مراد سعید نے انہیں بولنے کا موقع نہ دیا۔مراد سعید اور شیخ روحیل اصغر میں تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا ،اراکین نے ایک دوسرے کو گالم گلوچ کی۔ مراد سعید کی جانب سے اپوزیشن کو کہا گیا کہ او چور بیٹھو جسکے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا۔مراد سعید مستقل اپوزیشن اراکین کو کو چور کہہ کرمخاطب کرتے رہے ۔ ہنگامہ آرائی کے سبب سپیکر کو اجلاس 10منٹ کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔بعدازاں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں میں

کوئی صداقت نہیں ۔عرب ممالک کے دباو میں آکر ہرگز اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہیں کر رہے ۔ شاہ محمود نے کہا کہ بیان پر اعتراض کیا گیا کہ بھارت کے سکیورٹی کونسل کا رکن بننے سے کوئی قیامت نہیں آئے گی۔ واضح کرنا چاہتاہوں بھارت کے مستقل رکن بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان اور بھارت 7، 7 مرتبہ سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن رہ چکے ہیں۔قبل ازیں بلاول بھٹو نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے

کہا کہ 2020 کا بجٹ ہمارا بجٹ نہیں ہو سکتا ، اندازہ ہونا چاہیئے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ، پاکستان میں اس وقت کورونا سے 15 منٹ بعد ایک شخص جان کی بازی ہار رہا ہے ،ایسے حالات میں ایسا بجٹ نہیں ہونا چاہیئے ،یہ بجٹ کورونا ، ٹڈی دل کا مقابلہ نہیں کر سکتا ،یہ بجٹ پاکستان کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ۔ رانا تنویرنے کہا کہ ہم نے 900 ارب سرکولر ڈیٹ چھوڑا، اب 2 ہزار پر پہنچ گیا،

جواب دینا والا کوئی نہیں،بہانہ ہوتا ہے پچھلی حکومت نے کیا ۔اگر ملک جادو ٹونہ سے چل سکتا ہے تو کورونا ختم کرا دیں۔رانا تنویر کے الفاظ پر حکومتی اراکین سیخ پا ہو گئے ،ڈپٹی سپیکر نے معاملہ رفع دفع کرا یا۔ اپوزیشن نے اخراجات سے متعلق بجٹ کی گلابی کتابیں فراہم نہ کرنے پرشدید احتجاج کیا۔ نویدقمرنے کہا کہ پہلی مرتبہ بجٹ پیش ہوا جسکے متعلقہ ڈاکومنٹس ایوان میں نہیں دئیے گئے ،ہم سے بجٹ پر ووٹ لیا جا رہا ہے تو بتایا جائے کہ بجٹ میں ہے کیا۔ بابر اعوان نے اپوزیشن کے مطالبے کی حمایت کی اورکہا کہ ہائوس کا پیغام وزارت خزانہ کو دیدیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…