پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے’ خواجہ سعد رفیق کے بھی صبر کا پیمانہ لبریز ،آئینہ دکھا دیا

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے،پوری دنیا نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ

کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈان کا سلسلہ جاری ہے ، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کرونا کی بجائے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے ، وزیراعظم کا کام صرف آپوزیشن کو برا بھلا کہنا ہے، حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے،کسی بھی عوامی نمائندے کو شہریوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ اسمبلی کے سیشن ضرور ہونے چاہیے، لیڈر شپ کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ لائف سیونگ انجیکشن ناپید ہوچکے ہیںیہ انجکشن انتہائی مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔یہ انجکشن بنگلہ دیش بنا رہا ہے ہم ابتک فیصلہ نہیں کر سکے۔ا نہوںنے کہاکہ میرا عمران خان اور ڈاکٹر ظفراللہ سے مطالبہ ہے کہ انجکشن کی  قیمت کا تعین کریں ۔لوگ خون کے پلازمے عطیات کریں ۔ مین خود پلازمہ دینے کیلئے تیار ہوںجو کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہین نکا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہیلتھ کیئر کمیشن لسی پی کر سو رہی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں میکنزم نہیں بنایا گیا۔حکومت سو رہی ہے لوگ مارے مارے پھر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…