ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

بلوچستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی، متاثرہ افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

datetime 16  جون‬‮  2020 |

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید110کیس رپورٹ ہونے کے بعدمتاثرہ افراد کی تعداد8437ہوگئی جبکہ مزید 4افراد جاں بحق ہوگئے۔وائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں منگل کو110نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد8437ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں38675افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں

جن میں سے30238افراد میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 1000ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4تصدیق شدہ جبکہ 4مشتبہ افراد انتقال کرگئے جس کے بعدتصدیق ہلاکتوں کی تعداد89جبکہ مشتبہ افراد کی تعداد62ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں ابتک مقامی طور پر منتقل ہونے والے وائرس کی شرح 98فیصد ہے کوئٹہ میں ابتک 6688جعفرآباد میں200،قلعہ عبداللہ میں 147،مستونگ میں 146،پشین میں 140،خضدار میں127،لورالائی میں 101،لسبیلہ میں 96،قلعہ سیف اللہ 85،کیچ میں 65،ڈیرہ بگٹی میں 63،چاغی میں101،سبی میں 59،قلات میں 47،ژوب میں 42،نوشکی میں 34،پنجگور میں 29،جھل مگسی میں 22،ہرنائی میں18،صحبت پور میں 25،گواد رمیں 13،زیارت میں 11،خاران ،موسیٰ خیل ،آواران میں 6،6،نصیرآبادمیں 5،کچھی میں 4جبکہ کوہلو،واشک ،دکی میں ابتک ایک ایک کیس رپورٹ ہواہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 107افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد3023ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید110کیس رپورٹ ہونے کے بعدمتاثرہ افراد کی تعداد8437ہوگئی جبکہ مزید 4افراد جاں بحق ہوگئے۔وائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں منگل کو110نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد8437ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں38675افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے30238افراد میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 1000ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…