بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

انہیں اس بات کا موقع نہیں دیا گیا، ہائی کورٹ کا فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200 افراد کو رہا کرنے کا حکم

datetime 16  جون‬‮  2020 |

پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔پشاورہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے کی۔عدالت نے 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور ریمارکس دیے کہ اعترافی بیانات پر ملزمان کو سزاہوئی اور انہیں شفاف

ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے مزید 100 افراد کے کیسز کا ریکارڈ نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دیا۔خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ سے بری ہونے والے ان 200 افراد کو دہشت گردی کے الزامات پرملٹری کورٹس نے سزائیں سنائی تھیں جس پر ان افراد کی جانب سے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…