جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

شریفوں ، زرداریوں نے قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ نوچا ہے ،آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت نے کھری کھری سنا دیں

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری اور عوام دوست ہوگا جس میں مختلف شعبوں کو ریلیف دیا جائے گا ، حکومت ہیلتھ انفراسٹر اکچر پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گی جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے ، اپوزیشن کی جانب سے عوام اور صوبے کی بہتری کیلئے کسی طرح کی

مثبت تجاویز آنے کی توقع نہیں ، شریفوں اور زرداریوں نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ نوچا ہے اور آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال نے بڑی بڑی معیشتوںکی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں لیکن اپوزیشن ایسے تنقید کررہی ہے جیسے اسے دنیا کے حالات کی بالکل خبر نہیں ۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی بھی شعبے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ انہیں ریلیف دیں گے، سابقہ ادوارکے اتنے بیگاڑ ہیں جنہیں سدھارنے کیلئے کئی سال درکار ہیں لیکن حکومت ہرگز مایوس نہیں اور ہم عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔پنجاب حکومت ایسا بجٹ پیش کرے گی جس سے صوبے کی معیشت کو ترقی ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شریف خاندان نے جس طرح ملک کی دولت پر ہاتھ صاف کیا ہے اس کی وجہ سے آج معیشت بد ترین زبوں حالی کا شکار ہے لیکن یہ لوگ شرمندہ ہونے کی بجائے الٹا موجودہ حکومت کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور انشااللہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…