اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فضل الرحمان کو آصف زرداری اور نواز شریف کا آلہ کار قرار دے دیا گیا

datetime 11  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے ردِعمل میں کہاکہ فضل اللہ رحمان دوسال سے سیاسی بے روزگار ہیں، فضل رحمان اورسیاسی کرپٹ شرپسند ٹولہ تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہیں، فضل رحمان اپنے یار مودی کی زبان بول رہے ہیں، فضل رحمان آج کل سیاسی تنہائی کاشکار ہوچکے ہیں،

فضل رحمان زرداری اور شریف خاندان مافیا کا آلہ کار ہیں، فضل رحمان کے منہ سے مظلوم کشمیریوں کے لئے آج تک ایک لفظ نہیں نکلا، فضل الرحمان دھاندلی کا دوسروں پر الزام لگا کر ایوان سے باہر رو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے خواجہ آصف کے بیان پر کہاکہ ملک کی تباہی اوربربادی کے ذمہ دارنوازشریف اور زرداری خاندان ہے ، خواجہ آصف سے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، وزیراعظم پر بے بنیاد تنقید کا سلسلہ بند کیا جائے ، خواجہ آصف جلتی پر تیل کا کام نہ کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ہے ، حکومت ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ، خواجہ آصف اور ان کے لیڈروں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ، شور اور بھڑکیں مار کر بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ اعجاز احمد چوہدری نے اپنے ردِعمل میں کہاکہ فضل اللہ رحمان دوسال سے سیاسی بے روزگار ہیں، فضل رحمان اورسیاسی کرپٹ شرپسند ٹولہ تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہیں، فضل رحمان اپنے یار مودی کی زبان بول رہے ہیں، فضل رحمان آج کل سیاسی تنہائی کاشکار ہوچکے ہیں، فضل رحمان زرداری اور شریف خاندان مافیا کا آلہ کار ہیں، فضل رحمان کے منہ سے مظلوم کشمیریوں کے لئے آج تک ایک لفظ نہیں نکلا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…