آج جتنے کیسز کراچی میں آئے ہیں یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ ٹیسٹوں کا مثبت نتیجہ یہاں آ رہا ہے، مراد علی شاہ نے انتہائی تشویشناک بات کر دی

11  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3038 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 38 مریض جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کروناوائرس کی صورت حال سے متعلق تازہ بیان جاری کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 10088 ٹیسٹ کیے، اب تک 265705 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے46828 کیسز سامنے آئے، 24گھنٹے میں 38مزید مریض انتقال کرگئے، وبا سے اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 776 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت636 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا کے 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 24005 مریض زیر علاج ہیں، 22324مریض گھروں جبکہ 60 مراکز میں زیرعلاج ہیں، 1121مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے، آج 1040مریض صحتیاب ہوئے۔وزیراعلی نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22047 ہوگئی، 3038کیسز میں سے 2145 نئے کیسز کراچی میں ظاہر ہوئے، ماہرین کے مطابق اگر ایس او پی پر عمل درآمد نہیں ہوا تو 30 جون تک 3 لاکھ کیسز ہوجائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج جتنے کیسز کراچی میں آئے ہیں یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہیں، ٹیسٹوں کا 30 فیصد نتیجہ مثبت آرہا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اگر اب بھی عوام صورتحال نہیں سمجھ پائے تو حالات بہت خراب ہوجائیں گے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں،کم سے کم جون کے مہینے میں گھروں پر رہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…