اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہر ایک گھنٹے میں 4 لوگ جاں بحق ہورہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاپاکستان میں اس وقت کورونا وائرس خطرناک اور تشویش ناک صورتحال اختیار کرچکاہے، گزشتہ روز ایک دن میں 100 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جو سیاہ دن ہے،انہوں نے کہا لوگوں
کی زندگیاں بچانا اور زندگی کو نارمل کرنا ہمارا مقصد ہے۔،ہمارا مقصد کورونا پیسیو امیونائزیشن ہے، پلازمہ کے لیے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو ہسپتال جانا پڑے گا اور انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے، وینٹی لیٹر دو دھاری تلوار ہے لیکن اس کا نقصان زیادہ ہے، وینٹی لیٹر سے پھیپھڑوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔پاکستان میں وینٹی لیٹرز سے کورونا وائرس کے مریضوں کی 99 فیصد اموات ہو رہی ہیں۔