’’ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب‘‘ تنخواہیں، پنشن بڑھانے پر اتفاق ، وزارت خزانہ کی یقین دہانی

9  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ مذاکرات میں تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا،اکتوبر 2020ء تک بجلی اور گیس بھی مہنگی نہیں ہوگی، بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر بھی اتفاق ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیف پر آمادگی کا اظہار اور بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل

آمدن پر اتفاق ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان نان ٹیکس آمدن بڑھائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک شرائط میں نرمی کرے گا اور وفاقی حکومت سٹیٹ بینک سے قرض نہ لینے کی شرط برقرار رکھے گی۔وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ موجودہ قرض پروگرام کی بیش تر شرائط اکتوبر کے بعد پوری ہوں گی۔ پاکستان موجودہ قرض پروگرام پر کاربند رکھے گا۔۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…