اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکرونا ٹیسٹ پوزیٹو آگیا ہے جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اور نگزیب نے تصدیق کی کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا ۔
جس کے بعد ان کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خود کوگھر میں آئیسو لیٹ کرلیا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم کا ایک پرانا ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہپارلیمان کے اجلاس میں کسی کو کورونا ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا،حکومت پارلیمان کا لاک ڈاؤن ختم کرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس ورچوئل نہیں ہوسکتے،پارلیمان میں کسی کوکوئی خطرہ نہیں،لاک ڈاوَن کےحق میں ہیں لیکن زندگی کا معمول ایک احتیاط کےساتھ چل سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہرجگہ لاک ڈاوَن ختم کر رہی ہے مگر صرف پارلیمنٹ میں لاک ڈاوَن کرنا چاہتی ہے، کورونا کےمعاشی، سیاسی اثرات کی بات پارلیمان میں نہیں ہوگی تو کہاں ہو گی؟انہوں نے کہا کہ ملک کےمسائل کا حل پارلیمان میں نکلنا چاہیے،غیر منتخب لوگ حل نہیں نکال سکتے،پارلیمان کےاجلاس میں کسی کو کورونا ہو گیا تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا۔