فرانس سے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

8  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان پہنچ گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈور عثمان غنی فرانس سے رپورٹ لائے ہیں جسےوزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈور عثمان غنی ایک خصوصی پرواز کی مدد سے پاکستان پہنچے ہیں جس کے بعد رپورٹ کو پیش کیا جائے گا۔واضح رہے ائیربس کے مطابق پی آئی اے کے حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کے فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈر سے اہم معلومات ملی ہیں۔چیف پروڈکٹ سیفٹی آفیسر ائیربس نے قومی ائیرلائن سمیت ائیربس طیارے استعمال کرنے والوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا گیا اور سنا گیا جس میں سے اہم معلومات ملی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں پاکستانی ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے نمائندے بھی شریک ہیں، تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں تاہم ائیربس کے پاس تحقیقات کے اس مرحلے میں آپریٹرز کے لیے کوئی خاص حفاظتی سفارشات نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…