منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

5 منزلہ عمارت گرگئی ، ایک شخص جاں بحق ،مزید ہلاکتوں  کا خدشہ ، 10سے زائد زخمی افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرگئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق لیاری کی لیاقت کالونی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی جس کے ملبے سے ایک لاش اور 10 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق پولیس نے بتایا کہ 5 منزلہ عمارت میں 40 فلیٹ تھے جبکہ

عمارت پر پینٹ ہاؤس بھی قائم کیا گیا تھا، ملبے میں مزید کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں، حتمی طور پرکہنا قبل از وقت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمارت خستہ حال ہوجانے پر مکینوں کو نوٹس دیے گئے تھے اور کئی خاندان فلیٹس خالی کر کے چلے گئے تھے جب کہ اتوار کی صبح عمارت میں ایک اور دراڑ آنے پر بھی کئی گھر خالی ہوگئے تھے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پوری عمارت میں کوئی گھر خالی نہیں تھا اور شام سے ہی بلڈنگ کے پتھر گر رہے تھے جس کے بعد عمارت جھکی اور گر گئی۔عمارت میں رہائش پذیر کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں شریک ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی جائےحادثہ پر پہنچ گئیں، انجینئرز جدید آلات کے ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام کررہے ہیں جب کہ جائے حادثہ پر موجود سیکیورٹی اہلکار لوگوں کو ریسکیو کررہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رہائشی عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو فوری حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے رہائشیوں کی جانیں بچانے اور امدادی کارروائیوں میں کوئی کثر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پہلے امدادی کارروائی کی جائے پھر مکمل انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔خیال رہے کہ 5 مارچ کو رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں رہائشی عمارت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے تھے۔40 گز کے پلاٹس پر بنی یہ عمارت 5 منزلہ تھی، مالک چھٹی منزل بھی بنارہا تھا کہ پوری عمارت گر گئی جس کی زد میں دیگر دو عمارتیں بھی آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…