پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مسافروں کیلئے خوشخبری، 36ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر مزید سٹاپ دیدئے گئے، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہور،کراچی،راولپنڈی،فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی 36(اپ اینڈ ڈائون) ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر مزید سٹاپ دیدئے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی براستہ لاہور کراچی چلنے والی تیزگام ٹرین اور لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سبک رفتار ٹرین کوگجرات اور گوجوانوالہ اسٹیشن پر ،لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو

بہاولپور اور پشاور براستہ لاہور کراچی چلنے والے خیبر میل ٹرین کو بھی بہاولپور اسٹیشن ، لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو ساہیوال اسٹیشن ، کراچی اور سکھر کے درمیان چلنے والی سکھر ایکسپریس ٹرین کو میرپور اور کمبٹ اسٹیشن ، پشاور اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل اور عوام ایکسپریس ٹرین کو اٹک سٹی اسٹیشن ،بہاوالدین ذکریا ایکسپریس ٹرین کو ٹنڈوآدم اسٹیشن ،لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی براستہ فیصل آباد شالیمار ایکسپریس ٹرین کو صادق آباد اور رحیم یارخان اسٹیشنوں پر، ملتان اور کراچی کے درمیان چلنے والی بہاائولدین ذکریا ایکسپریس ٹرین کو شاداد پور اور پنڈن اسٹیشنوں ، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو رحیم یار خان اسٹیشن ، راولپنڈی اور کراچی کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کو نواب شاہ اسٹیشن ،قراقرم ایکسپریس ٹرین کو نواب شاہ اورخان پور کے اسٹیشنوں ، لالہ موسی اور کراچی کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین کو پنڈن ریلوے اسٹیشن ،سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو نواب شاہ اور خان پور،جعفر ایکسپریس ٹرین کو جہلم اسٹیشن اورسکھر ایکسپریس ٹرین کو شاداد پور،پنڈن اور مہراب پورزسٹیشنوں پر سٹاپ دیدئیے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…