پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

8 بھارتی جاسوس ڈرون گر نے کے بعدبھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہتر ین فوج ہے،مودی کی انسانیت دشمنی ہٹلر اور مسولینی کے فاشزم سے زیادہ شرمناک قرار دے دی گئی

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مودی کی انسانیت دشمنی کو ہٹلر اور مسولینی کے فاشزم سے زیادہ شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموشی ختم کر کے اس کا سخت اور دوٹوک نوٹس لینا ہوگا ۔رواں سال اب تک8 بھارتی جاسوس ڈرئون گر نے کے بعدبھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ افواج پاکستان دنیا کی بہتر ین افواج ہے جو دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔وہ اتوار کے روز کشمیری راہنما مرزا ابوبکرجرال اور سید حسنین شاہ و دیگر سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت لاکھوں فوجیوں اور تمام تر مظالم کے باوجود کشمیر یوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا بلکہ آج بھی ہر گزرتے دن کیساتھ کشمیر یوں کی تحر یک آزادی مزید مضبوط ہورہی ہے اور انشاء اللہ کشمیر ی تحر یک آزادی کے مشن میں کامیاب ہوں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیر یوں کا ماروائے عدالت قتل بدتر ین دہشت گردی ہے اور اس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کاخاموش رہنا بھی ظلم ہے اس ظلم کوختم ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ وعدے اور اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروائے اور کشمیر کو آزادی دی جائے کیونکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگاا س وقت تک خطے میں اَمن بھی ایک خواب رہے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ الحمد اللہ 22کروڑ پاکستانیوںکو فخر ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہے جو دشمن کو ہر محاذ پرمنہ توڑ جواب اور بھر پور شکست دے رہی ہے ملکی سر حدوں کے ایک ایک انچ کا تحفظ کیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے نریندر مودی اقتدار میں آیا ہے

اس دن سے سیکولرازم بھارت اور بھارتی جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے آر ایس ایس اور بی جے پی مودی کی قیادت میں اکھنڈ بھارت بنانا چاہتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ انسانی حقوق کے بہت سے ادارے بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ مودی کی قیادت میں ہونیوالی بھارتی دہشت گردی و انتہا پسندی دنیا اور خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہوچکیں ہیں مگر ہم پاکستان میں اقلیتوں کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق تمام حقوق اورتحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…