اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس کیسے چلایا جائے، اسپیکر تمام پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اہم مشاورت ہوگی دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں خواجہ آصف نے کہاتھا کہ اپوزیشن لیڈر نے سپیکر قومی اسمبلی آپ کو خط لکھا ہے اور 5 ایشوز پر بحث کا مطالبہ کیا ہے ،کورونا وائرس، طیارہ حادثہ، آٹا چینی بحران سمیت دیگر ایشوز پر 6 ممبران
کو بطور محرک مدعا بیان کرنے دیا جائے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہاتھا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جن ایشوز بارے خط لکھا گیا ہے اس کی اپنی جماعت کی جانب سے تائید کرتا ہوں ،یہ غیر معمولی حالات میں اجلاس بلایا گیا ہے مگر ایسی صورت حال میں اجلاس کیسے چل سکتا ہے ۔مولانا اسد محمود نے کہاکہ کراچی طیارہ حادثہ کے غمزدہ خاندانوں کے لیے بھی صبر کی دعا کرتے ہیں،کورونا کے خاتمہ کے لیے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔