پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

گولڈن شیک ہینڈ یا ملازمت برقرار، اسٹیل ملز ملازمین کی قسمت کے حتمی فیصلے کا وقت آ گیا

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو ہوگا جس میں اسٹیل ملز ملازمین کی قسمت کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ گولڈن ہینڈشیک لینے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کو پیکج کے تحت اوسطاً 23 لاکھ فی ملازم ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس(کل) منگل کو ہوگا کابینہ کے ایجنڈے میں اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق معاملہ بھی شامل ہے۔ وفاقی کابینہ میں ای سی سی کے 3 جون کے فیصلے کی سمری توثیق کیلئے پیش کی جائے گی، کابینہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شک دینے کی تجویز پربھی غور کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز 10 جون 2015 سے بند ہے اور 230 ارب کا مقروض ہوچکا جبکہ اسٹیل ملز کے قرضے میں ہر ماہ 2 ارب روپے کا اضافہ ہورہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بند اسٹیل ملز کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 35 کروڑ روپے بنتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…