اسلام آباد(آن لائن )وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے و مساوی حقوق کا معاملہ،حکومت کی مبہم پالیسی پر وفاقی سرکاری ملازمین متحرک ہوگئے ۔ انہوں نے آج پیر سے وزارتِ خزانہ کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی رحمٰن باجوہ کے مطابق روزانہ صبح 10 سے
12 بجے وزارتِ خزانہ کے سامنے دھرنا ہوگا۔صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک قلم چھوڑ ہڑتال بھی ہوگی۔وفاقی سیکریٹریٹ کی تمام وزارتیں، محکمے اور ڈویڑنز احتجاج کریں گے۔صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی نے مزید کہا کہ حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، 12 جون ڈی چوک دھرنا دیں گے۔