پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ہسپتال میں یہ چیز ختم ہے، مریض کی ایک کال پر وزیراعلیٰ محمود خان کا فوری نوٹس، ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مریض کی ایک کال پر وزیراعلیٰ محمود خان کا فوری نوٹس، کمشنر ہزارہ کو ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچنے کی ہدایت، مریض کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم، وزیراعلیٰ کی مداخلت پر ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ گئیں۔دو دن سے آکسیجن ختم ہونے کا بہانہ کرنے کے باوجود ایک گھنٹہ میں کرونا کے مریضوں کے لئے آکسیجن سلنڈر آئسولیشن وارڈز میں پہنچ گئے۔

گزشتہ دن ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں بشام سے تعلق رکھنے والے مریض محب شاہ کو رات اچانک سانس کی تکلیف بڑھ گئی۔ ان کی ہسپتال عملے کو بار بار بلانے اور آکسیجن لگانے کوششوں کے باوجود کوئی نہیں آیا۔ رات بھر مریض کے رشتہ دار بھاگ دوڑ کرتے رہے صبح ہوئی تو انہوں نے صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی کو فون کرکے ساری صورت حال بتا دی جس پر صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ محمود خان کو آگاہ کیا اور ان سے نوٹس لینے کی استدعا کی جس پر وزیر اعلیٰ نے کمشنر ہزارہ ظہیر الاسلام کو ٹاسک دیا اور چند گھنٹوں میں ہی آئسولیشن وارڈ کے مریضوں کو آکسیجن کی سپلائی فراہم کرائی گئی اور وارڈز میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف پہنچ گیا وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر کے اس بروقت اقدام اور غریب مریضوں کی فوری داد رسی کو مریضوں اور ان کے لواحقین نے سراہا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے مریض کو فون کر کے پوچھا کہ آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے تو اس نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا محمود خان نے مریض سے پوچھا علاج صحیح ہو رہا ہے تو اس نے کہا کہ اب بہت اچھا ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…