ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )روس کے گامیلی نیشنل ریسرچ سینٹر برائے ایپیڈیمولوجی اور مائیکرو بیالوجی نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کرتے ہوئے اگلے ہفتے سے ویکسین کے کلینکل ٹیسٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، گامیلی نیشنل ریسرچ سینٹر برائے ایپڈیمیولوجی اور مائکرو بیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر وادیم
تاراسوف نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے عام عوام پر اس ویکسین کے دو مراحلوں پر مشتمل کلینکل ٹیسٹ شروع کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں رضا کارانہ طور پر حصہ لینے والے متعدد افراد کا انتخاب کر لیا گیا جبکہ اس ٹیسٹ کا حصہ بننے والے افراد کو فی کس ایک لاکھ روبل یعنی 1ہزار 450ڈالر معاوضہ دیا جائے گا ۔