جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

لاہور میں کورونا کے 35 لاکھ،پنجاب میں کتنے کروڑ مریض موجود ہیں؟ انتہائی تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے دعوی کیا ہے کہ لاہور میں کورونا کے 35 لاکھ جبکہ پنجاب میں دو کروڑ مریض موجود ہیں،35 فرنٹ لائن ڈاکٹرز شہید ہو چکے، حکومت اپنی آنکھوں سے پٹی کب اتارے گی، لاک ڈان کھول کر عصر کے وقت روزہ توڑ دیا گیا،کورونا وراڈز کے ڈاکٹرز کو ایک ہفتہ ڈیوٹی کے بعد 15 دن قرنطینہ کیا جائے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ کورونا وائرس سے شہادتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جو لوگ سمجھتے تھے کہ یہ وبا ء کچھ نہیں اب ان کو پتا چل رہا ہے۔اب ہر گھر میں سے کورونا کو کوئی نہ کوئی مریض نکل رہا ہے۔ اس وقت لاہور میں کورونا کے 35 لاکھ سے زیادہ مریض ہیں اسی طرح اگر پنجاب کی بات کی جائے تو پورے صوبے کی 12 کروڑ آبادی اوراس وقت اس میں سے دو کروڑ سے کم کورونا کے مریض نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیسٹنگ استعداد کم ہے۔ ہم کورونا وائرس کے ٹیسٹ کم کر رہے ہیں اس لئے ہمیں نتائج کم مل رہے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز اس وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، اس وقت تک 35 ڈاکٹرز اس وائرس سے شہید ہو چکے ہیں،دو، تین ینگ ڈاکٹرز اس وقت وارڈز میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔انہوں نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید یہ کہا کہ حکومت کیا کر رہی ہے، کیا یہ ہوش کے ناخن نہیں لے گی، یہ اپنی آنکھوں پر بندھی پٹی نہیں اتارے گی۔ پی ایم اے سنٹر نے حکومت کو بتایا تھا کہ یہ وباء آ رہی ہے، یہ بات 22 جنوری کی ہے اس وقت پاکستان میں ایک کیس بھی نہیں آیا تھا۔ ووہان میں کورونا کے کیسز تھے وہاں اس وائرس سے اموات ہو رہی تھیں۔پی ایم اے نے حکومت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ یہ وبا ء پاکستان میں بہت شدت سے پھیلے گی۔ اس کے ایک ماہ بعد 22 فروری کو پاکستان میں پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ حکومت کو ایک ماہ پہلے ہی اس خطرے سے آگاہ کر دیا تھا لیکن انہوں نے اس سے نمٹنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے۔ جب لاک ڈاون کی ضرورت تھی تب نہیں لگایا گیا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…