پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کرپشن کی سب سے بڑی چھتری اور مددگار کا نام عمران نیازی ہے، کیا نیب اور کوئی تحقیقاتی ادارہ انہیں پوچھ سکتا ہے؟احسن اقبال کے چبھتے ہوئے سوالات

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ترقیاتی بجٹ میں ہمارے دور کے مقابلے میں 600 ارب کٹوتی کرنے جارہی ہے،ترقیاتی بجٹ 2000 ارب سے کم کرکے 1400 ارب کریں گے تو ملکی صنعت کا پہیہ کیسے چلے گا؟،اسمبلی میں ڈٹ کر اس حکومتی اقدام کی مخالفت کریں گے، موجودہ حکومت کو قوم کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے،

حکومتی نالائقی اور نااہلی سے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی سے قوم اور نوجوانوں کا مستقبل اندھیروں کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے دفاع اور ترقیاتی بجٹ کے لئے سب سے زیادہ پیسے دئیے،پاکستان کے نوجوانوں کا حق ہے کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کریں،مستقبل میں وباؤں سے بچنے کے لئے قومی اور صوبائی سطح پر صحت کی سہولیات کو مضبوط کرنا ہے،صنعتی زون بنانے ہیں، پیداواری صلاحیت، زرعی تحقیق بڑھاناہے، ٹیکنالوجی ملک میں لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی انکوائری اس بات کی نہیں تھی کہ سبسڈی کس نے دی؟سبسڈی تو دنیا کا ہر ملک زراعت میں دیتا ہے،انکوائری اس بات کی تھی کہ موجودہ حکومت کے دور میں چینی کی قیمت 53 سے 90 کیسے ہوئی؟۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 5 سال کے دور میں چینی کی قیمت 50سے 52 روپے فی کلو رہی، ہم سرخرو ہیں،عمران نیازی بتائے کہ اس کے قلم سے چینی 52 سے 90 روپے کیوں ہوئی؟،عمران نیازی بتائے کہ وہ کون ڈاکہ ڈالنے والے ہیں جن کی انہوں نے مدد کی؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے چینی چوروں کی مدد کی جنہوں نے 300ارب غریبوں سے چھین کر اپنی تجوریوں میں بھرلیا، یہ کھیل عوام کوسمجھ آچکاہے، قوم جان گئی ہے کہ پاکستان کی سب سے کرپٹ حکومت پی ٹی آئی کی ہے،دوائیوں کا سکینڈل کرکے اپنی اور کمپنیوں کی جیب بھرنے والے کو عمران نیازی نے پارٹی کا سیکرٹری جنرل لگادیا ہے،

کرپشن کی سب سے بڑی چھتری اور مددگار کا نام عمران نیازی ہے، کیا نیب اور کوئی تحقیقاتی ادارہ اس کرپشن پر انہیں پوچھ سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بطور وزیراعظم پیش ہوسکتے ہیں تو عمران نیازی نیب اور انکوائری کمشن میں کیوں پیش نہیں ہوسکتے؟،عمران نیازی اس لئے پیش نہیں ہوتے کیونکہ ان کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی کمی پر شدیداحتجاج کرتا ہوں، حکومت سے کوئی کام نہیں چل رہا،ایک طرف کورونا، دوسری طرف ٹڈی دل اور اب پٹرول اورڈیزل کی بھی کمی ہوچکی ہے،کاروباری، صنعتکار، کسان پریشان ہیں، لوگ سارا دن پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،حکومت کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن کی سزا عام عوام کوہر شعبے میں مل رہی ہے،کورونا سے اموات اس لئے ہورہی ہے کیونکہ عمران نیازی نے پاکستان کے ڈاکٹرزکی بات نہیں سنی،نیم حکیم خطرہ جان ڈاکٹرعمران نیازی نے قوم کو مروا دیا، آج اٹلی سے زیادہ پاکستان میں کورونا سے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…