ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کرپٹ لوگوں کی پاکستان میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم سے عثمان بزدار، محمود خان اور شہزاد اکبر کی ملاقاتوں میں انتہائی اہم فیصلے

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتسابی عمل ہر صورت جاری رہے گا،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،عوام کے ٹیکسوں پر ڈاکہ ڈالنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے،کرپٹ لوگوں کی پاکستان میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ان کو ہر صورت کیفر دار تک پہنچایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار،محمود خان اورمعاون خصوصی شہزاد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں

اور ملکی کی مجموعی سیاسی،معاشی اور اقتصادی سمیت ملک میں جاری احتسابی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔، وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور کورونا کی روک تھام کے اقدامات پر وزیر اعظم کو تفصیلی آگاہ کیا اور اس حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں سے متعلق بھی اعتماد میں لیا،عثمان بزدار نے پنجاب کے انتظامی امور بارے بھی آگاہ کیا جبکہ پنجاب کے نئے بجٹ میں عوام کی بہتری کے اقدامات سے متعلق کئے جانے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال،لاک ڈاؤن اور ایس او پییز پر عمل درآمد بارے آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں گورننس میں بہتری اور میرٹ پر فیصلوں کو یقینی بنایا جائے، پورا ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں، کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز میں صحت کے نظام پر بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی ملاقات کی جس میں صوبے کی صورت حال اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں،امن و امان اور بجٹ سے متعلق امور پر پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے احتساب وبیرسٹر شہزاد اکبر نے بھی ملاقات کی،

بیرسٹر شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے بارے تفصیلی بریف دی،وزیراعظم نے کہا کہ احتسابی عمل ہر صورت جاری رہے گا،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،عوام کے ٹیکسوں پر ڈاکہ ڈالنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے،شوگر مافیا سے عوام کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی،شوگرسکینڈل کی کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے لا کر حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے،کمیشن کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا،کرپٹ لوگوں کی پاکستان میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ان کو ہر صورت کیفر دار تک پہنچایا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…